جگنی سپر جڑی بوٹی مار زہر

30٪ ڈبلیو ڈی جی

مردان

74

ابھی تک کوئی جائزہ نہیں

تفصیل

سفارشات برائے استعمال فصل جڑی بوٹیاں فی ایکڑ مقدار دھان چوڑے پتے والی گھاس نما اور باریک گھاس نما جڑی بوٹیاں 100 گرام طریقہ استعمال: دھان کی نرسری میں اس وقت سپرے کریں جب تقریباً 12–15 دن کی ہو اور جڑی بوٹیاں اگ چکی ہوں۔ کھیت میں اس وقت سپرے کریں جب ساری جڑی بوٹیاں اگ آئیں اور وہ 2–6 پتوں کی حالت میں ہوں۔ سپرے کے وقت کھیت میں بندھا ہوا پانی موجود ہونا چاہیے۔ سپرے کے بعد 24 گھنٹے تک کھیت کا پانی خارج نہ کریں۔ اشتراک: دوسری جڑی بوٹی مار ادویات کے ساتھ ملا کر سپرے کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ان کی خاصیت میں مطابقت ہو۔ تریاق: اس زہر کا کوئی مخصوص تریاق نہیں۔ ڈاکٹر علاج علامات کے مطابق کریں۔ احتیاط: استعمال سے قبل لیبل پڑھیں۔ ادویات بچوں، غیر متعلقہ افراد اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ ابتدائی طبی امداد: آنکھوں میں جانے کی صورت میں کم از کم 15 منٹ تک صاف پانی سے دھوئیں۔ جلد پر لگنے کی صورت میں آلودہ کپڑے اتار کر صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کو تازہ ہوا میں لے جائیں اور طبی امداد فراہم کریں۔ نگل لینے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ گارنٹی: یہ پروڈکٹ معیاری خام مال اور جدید طریقہ کار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ غلط استعمال یا ذخیرہ کرنے کی صورت میں کمپنی ذمہ دار نہیں ہوگی۔


اضافی تفصیلات

آراء

ابھی تک کوئی رائے شامل نہیں ہوئی ہے

فیس بک کمنٹس

متعلقہ پروڈکٹس

اشتہار لگائیں