ایوارڈ و انعامات


پاک ایگری مارکیٹ کا مشن پاکستان کے زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا ہے۔ ہماری محنت اور لگن کو متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔

Engro I Am The Change Impact Award  | 2019
انگرو فاؤنڈیشن آئی ایم دا چینج کا ایوارڈ انگرو فاؤنڈیشن کا ایک معتبر اعزاز ہے جو بہت جانچ پڑتال کے بعد ان تنظیموں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے معاشرتی اور کمیونٹی لیول پر ایسا کام کیا ہو جس سے معاشرے میں بہتری آئی ہو۔ پاک ایگری مارکیٹ کو یہ انعام زراعت میں قابل ذکر خدمات سر انجام دینے پر ملا۔[Press Release]

Standard Chartered Women in Tech|  2020
ہمارے فاؤنڈر عائشہ احمد کو ۱۲۸۰ درخواست دہندگان میں سے منتخب کر کے سٹینڈرڈ چارٹرڈ ومین ان ٹیک پروگرام میں شامل کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام کے اختتام پر اسٹارٹ اپس کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں پاک ایگری مارکیٹ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور ۱۴ لاکھ کی فنڈنگ بھی حاصل کی، جس کی بدولت پاک ایگری کی توسیع ممکن ہو سکی۔ لنک دیکھیں۔ [​Profit Pakistan]

National Incubation Center's Stars of NIC 2019
نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) ایک ایسا سپورٹ پلیٹ فارم ہے جو سرکاری اور نجی سیکٹر کی شراکت سے نئے کاروباروں کو تربیت، فنڈنگ اور دیگر وسائل فراہم کر کے ان کی ترقی میں مدد دیتا ہے۔ پاک ایگری مارکیٹ این آئی سی سے تربیت یافتہ ایک کامیاب سٹارٹ اپ ہے، جو اسٹار سٹارٹ اپ کے طور پر ٹاپ کاروباروں میں شامل کیا جاتا ہے۔

Most Promising Young Entrepreneur by WECON 2018
ہماری فاؤنڈر عائشہ احمد کو پاک ایگری مارکیٹ میں ان کی قیادت اور وژنری صلاحیتوں کے اعتراف میں ۲۰۱۸ کی سب سے امید افزا خاتون فاؤنڈر کا اعزاز دیا گیا۔

 P@SHA ICT Award for Industrial(Agriculture) 2020
پاشا ایوارڈز صنعت کے ممتاز ایوارڈز میں شامل ہیں جو صرف میرٹ کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔ پاک ایگری مارکیٹ کو یہ ایوارڈ زرعی شعبے میں جدت کی بدولت ملا۔ بلا شبہ پاک ایگری مارکیٹ ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو زرعی افراد اور کاروباروں کو آپس میں جوڑتا ہے اور زرعی مداخلات کے۔ حصول میں آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ لنک دیکھیں۔[PASHA ICT Awards]

  یہ اعزازات صرف سنگ میل نہیں ہیں بلکہ ہماری کمیونٹی، شراکت داروں، اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کا بھی عکاس ہیں۔ یہ ہمیں مزید جدت لانے اور پاکستان کے زرعی منظرنامے میں مثبت اثر ڈالنے کی قوت دیتے ہیں!


اشتہار لگائیں
پاک ایگری رابطہ