پاک ایگری زرعی ڈائریکٹری کیا ہے؟


پاک ایگری ڈائریکٹری کیا ہے؟

پاک ایگری ڈائریکٹری پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی زرعی ڈائریکٹری ہے جو کسانوں کو ملک بھر کے مستند دکانداروں اور سروس فراہم کرنے والوں سے جوڑتی ہے۔ اس میں 40 سے زائد کیٹیگریز شامل ہیں، جن میں بیج، کھاد، زرعی زہریں، نرسری، سبزیوں کی پنیری، سولر پینل، ڈرِپ اور اسپرنکلر سسٹمز، لیزر لیولنگ، مشینری، اسپرے مشینیں، ٹریکٹر شورومز، سپیئر پارٹس، کمیشن ایجنٹس، کولڈ اسٹوریج اور ہارویسٹرز شامل ہیں۔ کسان آسانی سے فون نمبر تلاش کر کے مختلف دکانداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں، قیمتوں کا تقابل کر سکتے ہیں، اور بہتر سودے حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری طرف، پاک ایگری ڈائریکٹری کاروباری حضرات کے لیے ایک مفت، مؤثر مارکیٹنگ ٹول ہے۔ ہمارے پلیٹ فارم پر پہلے ہی پاکستان بھر سے 5000 سے زائد دکانیں رجسٹرڈ ہیں۔ دکاندار اپنی مصنوعات کی تصاویر اپلوڈ کر کے اپنی دکان کا آن لائن شوکیس بنا سکتے ہیں، خدمات کو پروموٹ کر سکتے ہیں، اور نئے صارفین سے اعتبار حاصل کر سکتے ہیں۔ بہت سے کاروباروں نے پاک ایگری پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی آن لائن اور آف لائن موجودگی میں نمایاں بہتری دیکھی ہے۔ یہ ایک ڈیجیٹل سہولت ہے جو روایتی زرعی کاروبار کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے ! وہ بھی بغیر کسی اضافی لاگت کے!!


اشتہار لگائیں
پاک ایگری رابطہ