پاک ایگری مارکیٹ پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو زراعت کے شعبے سے جڑے تمام فریقین کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ یہ کسانوں، زرعی کاروباروں، آڑھتیوں، اور مشینری و سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان ایک مؤثر رابطہ قائم کرتا ہے۔
پاک ایگری مارکیٹ کا مرکزی حصہ اس کا بزنس ڈائریکٹری سیکشن ہے جہاں آپ درج ذیل شعبوں کے کاروباروں کے فون نمبر حاصل کر سکتے ہیں:
اس طرح کسان مختلف دوکانداروں سے رابطہ کر کہ قیمت کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اور براہ راست ڈیل کر سکتے ہیں۔
ہمارا انفارمیشن سیکشن کسانوں کو باشعور فیصلے لینے میں مدد دیتا ہے۔ ہر بیماری یا کیڑے کے ساتھ ہم مؤثر کیمیکل کا ذکر کرتے ہیں، اور اس کی کئی دوا ساز کمپنیوں کی دوائیں تجویز کرتے ہیں، تاکہ کسان اپنے بجٹ اور دستیابی کے مطابق دوا منتخب کر سکیں۔
کلاسفائیڈ ایڈز کا سیکشن ایک متحرک جگہ ہے جہاں کسان اور دکاندار اپنی خرید و فروخت سے متعلق اشتہارات پوسٹ کرتے ہیں۔ چاہے زرعی زمین چاہیے ہو یا جانوروں کا چارہ، یا کوئی خاص چیز جیسا کہ چھوٹے سائز کے آلو جو انسانی استعمال کے قابل نہ ہوں مگر جانوروں کے لیے مفید ہوں — یہ سب یہاں دستیاب ہوتا ہے۔
دوسری طرف دکاندار بھی منفرد مصنوعات جیسے ییلو پیسٹ ٹریپ، مشینری یا دیہی صنعت کی اشیاء پوسٹ کرتے ہیں۔ بہت سے دکاندار اپنے روایتی دکانوں کو آن لائن شوکیس میں تبدیل کر کے مصنوعات کی تصاویر اپلوڈ کرتے ہیں، جس سے کسانوں کو وہ چیزیں بھی مل جاتی ہیں جو عام طور پر دستیاب نہیں ہوتیں — جیسا کہ دیسی یا جڑی بوٹیوں کی دوائیں۔