آلو اور کماد کی مخلوط کاشت
آلو کی کماد کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کھیلیاں بنا کر آلو لگائے جاتے ہیں اور کھالیوں میں کماد کاشت کیا جاتا ہے۔ یا پھرستمبرکے آخر یا اکتوبر کے شروع میں ایک کھیلی میں آلو اور ایک کھیلی میں کماد کی کاشت کیا جاتا ہے۔ آلو کی مخلوط کاشت کی صورت میں جڑی بوٹیوں سے بچاؤ کے لئے ایس-میٹولاکلور نو سو ساٹھ ای سی آٹھ سو ملی لٹر فی ایکڑ کے یا اسکے متبادل زہریں سپرے کی جاتیں ہیں۔
آلو کی دھنیا کے ساتھ مخلوط کاشت
آلو کی اگیتی کاشت کی صورت میں ہر کھیلی کے دونوں طرف دھنیا کی کاشت کی جاتی ہے۔ جڑی بوٹیوں سے بچاؤ کے لئے ہزار ملی لٹر فی ایکڑ کے حساب سے پینڈی میتھالین سپرے کی جاتی ہے۔
آلو اور باتھو کی مخلوط کاشت
آلو کی کاشت دستی طریقے سے کر کے کھیلیوں کو اوپر سے گول کر دیا جاتا ہے۔ ہر کھیلی کے دونوں طرف باتھو کے چوکے لگائے جاتے ہیں۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے بجائی کے چار دن بعد لیکن باتھو نکلنے سے پہلے پہلے چار سو ملی لٹر پیراکوایٹ بیس ایس ایل سپرے کی جاتی ہے۔باتھو کو کاشت کے چالیس دن بعد اکھاڑ لیا جاتا ہے۔ اور اسکے بعد جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے میٹری بوزین سو گرام فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کی جاتی ہے۔















