تربوزلال بھونڈی

تربوز کی فصل میں لال بھونڈی  نوزائیدہ پتوں کو کھا کر چھلنی کر دیتی ہے ، خصوصا ٹنل سے باہر کاشتہ فصل کو ابتدائی مر حلے پر لال بھونڈی شدید نقصان پہنچا تی ہے یہ پودوں کے مڈھوں میں انڈے  دیتی ہے ۔ ان سے نکلنے والی سنڈیاں  مڈھوں کے قریب سے تنے کو کھا جاتی ہیں اور عین پھول آوری کے دوران بعض پودے خشک ہو جاتے ہیں۔

تربوزلال بھونڈی تدارک

تربوز کی فصل سے جڑی بوٹیوں اور فالتو پودوں کو تلف کیا جاتا ہے۔ حملے کی صورت میں سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔

  • امیڈاکلوپرڈ دو سو ملی لٹر یا

  • ڈیلٹامیتھرین تین سو ملی لٹر یا

  •   بائی فینتھرین دس ای سی دو سو پچاس ملی لٹر یا

  • لیمڈاسائی ھیلوتھرن پانچ سی ایس دو سو پچاس ملی لٹر

حوالہ: محمکہ زراعت حکومت پنجاب ، محمد عاشق: منافع بخش کاشت