تربوز پھل کی مکھی

  یہ زردی مائل سیاہ رنگ کی ہوتی ہے۔ مادہ مکھیاں پھل میں سوراخ کرکے انڈے دیتی ہیں۔ سوراخ بند ہو جاتا ہے۔ ان انڈوں سے سنڈیاں نکل کر پھل کا گودا کھا جاتی ہیں جسکی وجہ سے پھل خراب ہو جاتا ہے۔

تربوز پھل کی مکھی تدارک

 تربوزمیں پھل کی مکھی کے لئے ایک ایکڑ میں تین سے چار میتھائل یو جینائل کے جنسی پھندے لگائے جاتے ہیں۔ تربوز پر حملہ کی صورت میں سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔

  •   سپائنوسیڈ + پروٹین ہائیڈرولائیسیٹ ایک سو بیس پانچ سو ملی لٹر یا

  •  ڈائی میتھوایٹ چالیس ای سی تین سو تیس ملی لٹر یا

  • ٹرائیکلورفون اسی  ایس سی سو گرام 

حوالہ: محمکہ زراعت حکومت پنجاب ، محمد عاشق: منافع بخش کاشت