آلو کی فصل پر گرم موسم میں سافٹ راٹ کا حملہ بیج یا زمین میں موجود جرثوموں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ سافٹ راٹ کی وجہ سے بیج کی پوٹ متاثر ہوتی ہے۔ اگر بیج پھوٹ بھی جائیں تو پتے اوپر کی طرف مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ آلو کے کھیت میں زیادہ مقدار میں پانی کا جمع ہونا یا مون سون کی بارشوں کی شدت کی وجہ سےاس بیماری کا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔سافٹ راٹ کی وجہ سے پہلے تو آلو پر نشان پڑتے ہیں اور شدید حملہ کی صورت میں آلو گل سڑ جاتے ہیں۔ بیماری سے متاثرہ پودوں کا خاص پیلا رنگ ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ پودے مکمل طور پر گل جاتے ہیں۔
آلو سافٹ راٹ تدارک
آلو کی فصل کو سافٹ راٹ سے بچانے کے لئے کاشت سے قبل تھائیوفینیٹ میتھائل ستر ڈبلیو پی سو گرام اور اڑھائی سوگرام مینکوزیب + میٹالکسل اڑسٹھ ڈبلیو جی ملا کر استعمال کی جاتی ہیں۔








