آلو کی فصل میں پچھیتا جھلساؤ کی بیماری پھپھوندی کی ایک قسم فائٹوفتھرا انفیسٹنٹس کی وجہ سے پھیلتی ہے ۔ بیمار بیج، نائٹروجن کی زیادتی اور شدید سردی بیماری کی وجہ بنتے ہیں۔ پچھیتا جھلساؤ کے حملہ کی ابتداء میں آلو کے پتوں کے کناروں پر چھوٹے چھوٹے بھورے رنگ کے داغ بنتے ہیں جو بعد میں پورے پتے پر پھیل جاتے ہیں۔ شدید حملہ کی صورت میں آلو گل سڑ جاتے ہیں ۔آلو کی فصل میں پچھیتا جھلساؤ کا حملہ مرطوب موسم میں زیادہ ہوتا ہے اور بیماری سےمتاثرہ حصوں سےبدبو آتی ہے۔ ہوا میں اسی سے سو فیصد نمی اور دس سے پچیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت بیماری کی شدت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

آلو پچھیتا جھلساؤ تدارک

آلو کی فصل کو پچھیتا جھلساؤ سے بچانے کے لئے بیماری سے پاک بیج کااستعمال ،قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی کاشت کی اور متاثرہ کھیت میں دو تین سال تک آلو کی کاشت نہ کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ آلو کی فصل پر پچھیتا جھلساؤ کے حملہ کی صورت میں اپروولکرب + پروینب چھیاسٹھ اعشاریہ آٹھ ڈبلیو پی پانچ سو گرام یا مینکوزیب + سائموکسانل بہتر ڈبلیو پی چھ سو گرام یا مینڈی پروپمائڈ دو سو پچاس ایس سی ایک سو چالیس ملی لٹر یا پائیراکلوسٹروبن + میٹیرام چھ سو ڈبلیو ڈی جی پانچ سو گرام یا انکے متبادل زہریں سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کی جاتی ہیں