آلو اگیتا جھلساؤ آلو کی فصل میں اگیتا جھلساؤ کی بیماری پھپھوندی کی ایک قسم الٹرنیریا کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ اگیتا جھلساؤ کے حملہ کی صورت میں آلو کی فصل میں پُرانے /نیچے والے پتوں پر گہرے بھورے یا کالے دھبے بن جاتے ہیں ۔ بیماری کی شدت کی وجہ سے اکثر پودوں کے سب پتے جھڑ جاتے ہیں۔اگیتا جھلساؤ بیس سے تیس ڈگری سینٹی گریڈ اور مرطوب موسم میں زیادہ پھیلتی ہے۔آلو کی بیماری سے متاثرہ باقیات میں موجود بیماری نئی کاشتہ فصل کوبھی نقصان پہنچاتی ہے۔
آلو اگیتا جھلساؤ تدارک
آلو کی فصل پر بیماری کے ابتدائی آثار ظاہر ہونے کی صورت میں ٹیبوکونازول + فلوٹریفول تیس ایس سی یا ڈائی فینوکونازول دو سو پچاس ای سی ایک سو پچیس ملی لٹر یا تھائیوفینیٹ میتھائل ستر ڈبلیو پی چار سو گرام سو لٹر پانی میں ملا کر دس دن کے اندر اندر دو مرتبہ سپرے کی جاتی ہے۔شدید حملے کی صورت میں ایزاوکسی سٹرابن + ڈائیفیناکونازول تین سو پچیس ایس سی یا ایزاوکسی سٹرابن + فلوٹریفول پچیس ایس سی یا انکے متبادل زہر سو لٹر پانی میں ملا کر اوس خشک ہونے پر سپرے کی جاتی ہے۔


















