دیسی  پیاز کی پنیری کو جڑی بوٹیوں سے پاک کرنے کے لئے اس میں آکسی فلور فن اسی ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے اس وقت کریں جب نرسری کی عمر  تین ہفتہ ہو چکی ہو.  پیاز کی نرسری میں اگر ڈیلا اگنے کا امکان ہو تو نرسری کاشت سے دو ماہ قبل کھیت میں  گلائفوسیٹ  کا سپرے  کریں۔

پنیری منتقلی کے ایک سے دو دن کے اندر  پیاز  میں جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے وتر حالت میں

ایس-میٹولاکلورنو سو ساٹھ ای سی  بحساب آٹھ سو ملی  لیٹر فی ایکڑیا

 آکسی فلور فن تین سو  ملی لیٹر فی ایکڑ یا

پینڈی میتھالین بحساب آٹھ لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں

مجموعی طور پر پینڈی میتھالین زہر محفوظ ہے۔ البتہ یہ  جانگلی ہالوں اور ڈیلا  پر کم موثر ہے ایس-میٹولاکلور ڈیلے پر بہتر کنٹرول دیتی ہے

اس لیئے  اٹ سٹ، سوانکی، مدھانہ جیسی موسمی جڑی بوٹیوں کے لئے پینڈی میتھالین کو ترجیح دی جاتی ہے۔اسکے علاوہ پیاز کی اچھی فصل کے لئے پودوں کی منتقلی کے پینتالیس دن کے اندر اندر دو تین بار گوڈی کی جاتی ہے۔