پیاز کی نرسری سے منتقل شدہ فصل پراکثر و بیشتر روئیں دار پھپھوندی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس بیماری کے حملہ سے پتوں اور بیج پیدا کرنے والی ڈنڈی پر سیاہی مائل روئیں دار دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔اور موسم ابر آلود ہونے کی صورت میں پورا کھیت جھلساؤ اور مرجھایا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔پیاز کے بلب چھوٹے رہ جاتے ہیں۔
پیاز روئیں دار پھپھوندی تدارک
پیاز کو روئیں دار پھپھوندی سے بچانے کے لئے جری بوٹیوں کی مکمل تلفی کریں اورفصل کو صرف دن کے وقت پانی دیں۔ پیاز کے بیج کو بوائی سے قبل پھپھوند کش زہر تھائیوفینیٹ میتھائل یا فوسٹائل ایلومینیم تین گرام فی کلو گرام بیج لگا کر کاشت کیا جاتا ہے۔ پیاز کی پنیری منتقل کرنے کے ایک ماہ بعد مینکوزیب + میٹالکسل اڑھائی سو گرام ایک تا دو مرتبہ سپرے کریں۔ بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں میٹالکسل + فلازینام بحساب دو سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا فوسٹائل ایلومینیم + فلومارف پانچ سو گرام فی ایکڑیا میٹالکسل + کلوروتھالونل تین سو گرام فی ایکڑ یا ایزاوکسی سٹرابن + ڈائیفیناکونازول دو سو پچاس گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔



















