جئی میں کانگیاری کی بیماری ایک خاص پھپھوند  کی وجہ سے ہوتی ہے۔  ہوا کے ذریعے یہ پھپھوند خوشوں سے اڑ کر تندرست پودوں کی نوزائیدہ بالیوں پر گر جاتا ہے۔ بیماری دانے کے اندر موجود رہتی ہے۔ اگلے سال یہ دانے بیج کے طور پراستعمال کرنے سے بیماری پیدا ہوجاتی ہے۔

جئی کانگیاری تدارک

جئی میں کانگیاری سے بچاؤ کے لئے کاشتی امور کی بہتری کے ساتھ ساتھ اچھی اقسام کا صحت مند بیج استعمال کیا جاتا ہے۔ بیج کو ٹیبوکونازول + امیڈاکلوپرڈ سینتیس اعشاریہ پچیس ایف ایس یا تھائیوفینیٹ میتھائل دو گرام فی کلوگرام بیج لگا کر کاشت کریں۔