لوسن پر تنے کے گلاؤ کے حملہ کی صورت میں پودے کے تنے کے نچلے حصے پر دھبے بن جاتے ہیں۔ متاثرہ جگہ سے تنا گل سڑ جاتا ہے اور سیاہ رنگ کا ہو جاتا ہے۔ پودے مرجھا کر سوکھ جاتے ہیں۔ ہلکی میرا اور ہوادار زمینوں میں حملہ کم ہوتا ہے جبکہ چکنی اور بھاری میرا زمین میں حملہ زیادہ ہوتا ہے۔
لوسن تنا گلنا تدارک
تنے کے گلاؤ کی بیماری سے بچاؤ کیلئے لوسن کی فصل کو زیادہ پانی لگانے سے گریز کرنا چاہیئے۔ جن کھیتوں میں بیماری کا حملہ ہو وہاں ایک سال لوسن کی کاشت نہیں کرنی چاہیئے۔ بیماری والے کھیت میں کٹائی کے بعد مینکوزیب + سائموکسانل بحساب دو گرام فی لٹر پانی یا کلو رونل پلس میٹالکسل ایم بحساب دو سی سی فی لٹر پانی میں ملا کر سپرے کیا جاتا ہے یا ایزاوکسی سٹرابن + کلوروتھالونل چھپن ایس سی پانچ سو ملی لیٹر فی ایکر کے حساب سے سو لٹر پانی مین ملا کر دھوپ میں سپرے کیا جاتا ہے۔






