تربوزسنڈیاں

تربوز کی فصل پر امریکن اور لشکری  سنڈیاں حملہ کرتی ہیں۔ سنڈیاں  تربوز کے پتوں اور پھل دونوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ پتے کھاتی ہیں اور  پھل کی سطح  کھرچ کر اسے بد شکل کر دیتی ہے۔ امریکن سنڈی کا حملہ پھول آنے پر شروع ہوتا ہے اور فصل کے آخر تک جاری رہتا ہے۔

تربوزسنڈیاں تدارک

تربوز کی فصل میں سنڈیوں  کے خاتمہ کے لئے روشنی کے پھندے لگا کر پروانوں کو تلف کیا  جاتا ہے۔ بچاؤ کے لئے  سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں

  • کلورینٹرانیلی پرول + تھائیومیتھوکزم تین سواسی ایس سی اسی ملی لٹر یا

  • کلورینٹرانیلی پرول بیس ایس سی پچاس ملی لٹر یا

  • فلوبینڈامائڈ اڑھتالیس ایس سی پچیس تا پچاس ملی لٹر یا

  • سپن ٹورام ایک سو بیس ملی لٹر یا

  • میتھوزائیفیناسائڈ دو سو ملی لٹر 

حوالہ: محمکہ زراعت حکومت پنجاب ، محمد عاشق: منافع بخش کاشت