تربوزجوئیں
تربوز کی فصل پر جوؤں کا حملہ مئی اور جو ن کے دوران زیادہ شدت کے ساتھ ہو تا ہے۔ بالغ مائیٹ کی آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں اور اس کی رنگت ہلکی سبزی مائل سرخ ہوتی ہے۔اس کی مادہ پتوں کی نچلی طرف انڈے دیتی ہے۔ پتوں پر حملہ کے شروع میں ہلکے سبز سے لے کر سفیدی مائل پیلے دھبے بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ شدید حملے کی صورت میں پتہ سفید ریشمی جالوں سے ڈھک جاتا ہے۔ رس چوسنے کی وجہ سے پتے کناروں سے مڑ جاتے ہیں اور بھورے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔
تربوز جوئیں تدارک
جوؤں سے بچاؤ کیلئے تربوز کے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں۔ جوؤں کے حملے کی صورت میں سو لٹر پانی میں ملا کر استعمال کریں
-
سپائرومیسی فن سو ملی لٹر یا
-
ہیکسی تھیازوکس دس ڈبلیو پی ایک سو پچیس گرام
حوالہ: محمکہ زراعت حکومت پنجاب ، محمد عاشق: منافع بخش کاشت


