خربوزہ سفوفی پھپھوندی

خربوزہ کی فصل پر سفوفی پھپھوندی  کا حملہ مئی یا جون کے شدیدگرم اور خشک موسم میں ہوتا  ہے ۔خربوزہ پر سفوفی پھپھوندی کے شدید حملے کی صورت میں پتوں کی اوپری سطح پر چھوٹے چھوٹے سفید سفوفی  دھبے نمودار ہوتے ہیں جو پھیل کر پتوں کو ڈھانپ لیتے ہیں جس سے پودوں کا ضیائی تالیف کا نظام متاثر ہوتا ہے ۔اس کی وجہ سے پتے  خشک ہو جاتے ہیں۔

خربوزہ سفوفی پھپھوندی تدارک

سفوفی پھپھوندی کے حملے کی صورت میں ٹیبوکونازول + فلوٹرایافول تیس ایس سی دو سو ملی لٹر یا  پینکونازول سو ای سی سو ملی لٹر یا مائیکلوبیوٹانل چالیس ڈبلیو ایس پی پچیس گرام  یا ڈائی فینوکونازول دو سو پچاس ایس سی  سو ملی لٹر    یا  ٹیبوکونازول + ٹرائی فلوکسی سٹروبن پچھترڈبلیو جی) پینسٹھ تا نوے گرام سو لٹر پانی مین ملا کر  دس دن کے وقفے سے دو مرتبہ سپرے کی جاتی ہیں۔

Reference
http://www.agripunjab.gov.pk/
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"