خربوزہ  روئیں دار پھپھوندی

 خربوزے کی فصل کو روئیں دار پھپھوندی شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ عام طور پر پھول آنے پر ظاہر ہوتی ہے روئیں دار پھپھوندی کا حملہ نمی والے موسم میں ہوتا ہے ۔خربوزہ پر روئیں دار پھپھوندی  کا حملہ اٹھائیس سے بتیس سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور پینتالیس سے پینسٹھ فیصد نمی پر ہوتا ہے۔ خربوزہ کے پتوں  کی نچلی سطح پر پیلے رنگ کے دھبے نظر آتے  ہیں۔ یہ دھبے پورے پودے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں ۔پتے خشک ہو جاتے ہیں اور پودہ  مرجھا جاتا ہے ۔ 

خربوزہ  روئیں دار پھپھوندی  تدارک

خربوزہ کی فصل پرروئیں دار پھپھوندی کے حملے کی صورت میں فصل کو  زیادہ  پانی  لگانے سے گریز کیا  جاتا ہے۔   بارش کا امکان ہو تو ایک دن پہلے پروپینب  یا  مینکوزیب استعمال کی جاتی ہے۔بیماری کی ابتدائی آثار ظاہر ہونے پر  اس سے بچاؤ کے لئے

  • ایزاوکسی سٹرابن + ڈائیفیناکونازول بتیس اشاریہ پانچ ا یس سی دوسو ملی لٹر   یا
  • مینکوزیب + ڈائ میتھومارف ساٹھ  ڈبلیو پی دو سو پچاس گرام یا
  • میڈی پروپمائڈ پچاس ای سی ایک سو چالیس ملی لٹر یا 
  • میٹالیکزائیل + کلوروتھالونل بہتر ڈبلیو پی اڑھائی سو گرام  یا 
  •   پیراکلوسٹروبن + میٹریم ساٹھ ڈبلیو ڈی جی تین سو تا پانچ سو گرام یا
  • اپروویلی کارب + پروینب   ڈبلیو پی پانچ سو گرام 
    سو لٹر پانی میں ملا کر استعمال کی جاتی ہیں۔

 

Reference http://www.agripunjab.gov.pk/ Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"