گھیا کدو سست تیلہ

گھیا کدو کی فصل پر سست تیلہ کا حملہ فروری مارچ  کے دوران حملہ آور ہوتا ہے۔ سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس  چوس کر پودوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ اپنے جسم سے ایک میٹھا مادہ خارج کر تے ہیں جس کی وجہ سے پتوں پر سیاہ الی لگ جاتی ہے اور پتوں کا ضیائی تالیف کا عمل شدید متاثر ہوتا ہے۔ سست تیلہ وائرسی بیماریاں پھیلاتا ہے۔  گھیا کدو پر شدید حملہ کی صورت میں فصل نظر آتی ہے۔

گھیا کدو سست تیلہ تدارک

گھیا کدو کی فصل کو  سست تیلہ سے بچانے کے لئے  امیڈاکلوپرڈ دو سو ایس ایل  دو سو ملی لٹر یا  فیپرونل +امیڈاکلوپرڈ اسی ڈبلیو جی  پینسٹھ گرام یا پائمیٹروزائن پچاس  ڈبلیو جی  یا اسیٹامیپرڈ  بیس ایس پی ایک سو پچیس گرام سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے  کریں ۔

 

Reference

http://www.agripunjab.gov.pk/

Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"