گھیا کدولال بھونڈی

لال بھونڈی گھیا کدو کے پتوں سے سبز مادہ کھا تی ہے۔ شدید حملے کی صورت میں پودے مرجھا جاتے ہیں۔چھوٹے پودوں پر لال بھونڈی کے حملے سے فصل کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ یہ پودوں کی جڑوں میں انڈے دیتا ہے جس سے  بچے نکل کر زمین کے قریب سے جڑ کو کھا جاتے ہیں ارور پودے خشک ہو جاتے ہیں۔

 گھیا کدو لال بھونڈی تدارک

گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی سے بچانے کے لئے  امیڈاکلوپرڈ  دو سو ایس ایل سات تا دس گرام فی کلو بیج  کو لگا کر کاشت کریں ۔ بیج کو زہر نہ لگانے کی صورت میں اگاؤ کے بعد تین سو گرام ڈیلٹامیتھرین   دو   اعشاریہ پانچ  ای سی سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کی جاتی ہے۔

 

Reference

http://www.agripunjab.gov.pk/

Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"