کھیرا پھل کی مکھی

پھل کی مکھی کھیرے کی فصل کوشدید نقصان پہنچاتی ہے۔ پھل کی مکھی  عمومازردی مائل سیاہ رنگ کی ہوتی ہے۔ مادہ مکھیاں پھل میں باریک سوراخ کرکے اس میں انڈے دیتی ہیں۔ سوراخ بعد میں بند ہوجاتاہے۔ ان انڈوں سے سنڈیاں نکل کر اندر ہی اندر پھل کا گودا کھاجاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے پھل خراب ہو جاتا ہے اور قابل استعمال نہیں رہتا ۔

تدارک

کھیرے کی فصل پر  پھل کی مکھی کے حملہ کی صورت میں سپائنوسیڈ + پروٹین ہائیڈرولائیسیٹ ایک سو بیس جی ایف پانچ سو ملی لیٹرایک سو لٹر پانی مین ملا کر سپرے کریں۔