کھیرا سست تیلہ

ست تیلہ کے بالغ اور بچےکھیرے کی فصل پر  پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستے ہیں۔ یہ کیڑے اپنے جسم سے ایک میٹھا مادہ خارج کرتے ہیں جس کی وجہ سے کیرے کے پتوں پر سیاہ اُلی لگ جاتی ہے۔ شدید حملے کی صورت میں کیرے کی فصل کالی نظر آتی ہے۔ سست تیلہ کے حملے سے پتوں میں خوراک بنانے کا عمل بُری طرح متاثر ہوتا ہے ۔ چھوٹے پودوں کی بڑھتوتری رک جاتی ہے اور خاطر خواہ پیداوار بھی حاصل نہیں ہوتی۔ ہوا میں زیادہ نمی اور کم درجہ حرارت والا موسم سست تیلے کی افزاش میں معاون ثابت ہوتا ہے۔  بالغ پروانے ایک کھیت سے دوسرے کھیت میں منتقل ہوتے رہتے  ہیں۔  سست تیلہ وائرسی بیماریاں پھیلانے کا باعث بھی بنتا ہے۔

تدارک

کھیرے کو ست تیلہ سے  بچاؤ کے لئے امیڈاکلوپرڈ بحساب دو سو پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔