چنے کے مرجھاؤ یا سوکے میں پودے مرجھانے لگتے ہیں اور بالآخر پودے سوکھ جاتے ہیں۔ بیماری عموماً بوائی کے تین ہفتہ بعد چھوٹے پودوں پر حملہ کرتی ہے۔ پودے سوکھ کر بلکل زمین کے ساتھ لگ جاتے ہیں اور مر جاتے ہیں۔ اگر پختہ پودوں پر چنے کا مرجھاؤکی بیماری کا حملہ ہو تو ان کے ٹاڈوں میں یا تو دانے بنتے ہی نہیں یا پھر بہت چھوٹے رہ جاتے ہیں۔ بیماری سے متاثرپودے ٹکڑیوں کی شکل میں نظر آتے ہیں لہذا دوسرے پودوں کے نقصان کے خدشے کی وجہ سے بیمار پودوں کو باآسانی نکالا جا سکتا ہے۔ مرجھاؤ کی بیماری زیادہ ترچنے کے کھیت کے کچھ حصوں میں پھیلتی ہے ، لیکن شدید حالات میں پورا کھیت بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
چنا مرجھاؤ تدارک
چنے کی مرجھاؤ کی بیماری سے بچاؤ کیلئے بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی کاشت کریں ۔تین سال تک متاثرہ کھیت میں چنے کی کاشت سے گریز کریں۔ فصلوں کا ادل بدل کریں اور کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوند کش زہر تھائیوفینیٹ میتھائل دو گرام فی کلوگرام بیج لگا کر کاشت کریں ۔







