چنے کے جھلساؤ کی بیماری کے شروع میں متاثرہ پودے کے پتوں پر کالے رنگ کے چھوٹے چھوٹے نقطے ظاہر ہوتے ہیں  ۔جو بعد  خاکی بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل اختیار کر لیتے۔  موافق موسم یعنی معتدل درجہ حرارت میں یہ دھبے بڑھ کر پودے کے تمام حصوں پر  پھیل جاتے ہیں- چونکہ ابتدائی مرحلے میں دور سے فرق نہیں کیا جاسکتا ہے لہزا اگر احتیاط نہ کی جائے تو جلد ہی پورا کھیت اس کی لپیٹ میں آجاتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے  پورا کھیت جھلس گیا  ہو۔ اگر موسم خشک رہے تو چنے کے جھلساؤ کی بیماری میں کمی آجاتی ہے۔ تاہم بارشیں ہونے کی صورت میں بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو جاتا ہے اور چنے کے جھلساؤ کی بیماری تیزی سے ساری فصل کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کر دیتی ہے-

چنا جھلساؤ تدارک 

چنے کی مرجھاؤ کی   بیماری سے بچاؤ کیلئے گہائی کے بعد بوسہ کھیت میں نہ چھوڑیں۔ کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوند کش زہر تھائیوفینیٹ میتھائل دو گرام  فی کلوگرام بیج لگا کر کاشت کریں ۔