کنگی پھپھوندی کی وجہ سے پھیلتی ہے- کنگی تین قسم کی ہوتی ہیں۔ زرد کنگی، گھوری کنگی اور سیاہ کنگی۔  زرد کنگی میں زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے متوازی لائنوں میں پتوں پر نمودار ہو جاتے ہیں۔ جبکہ بھوری کنگی   پتوں اور تنے پر زنگ بھورے رنگ کے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی  ہے ۔جوبعد میں پھٹ جاتے ہیں اور ان کا سفوف نما مواد پودوں پر گر جاتا ہے۔ اس بیماری میں گندم کے پتے پیلے سے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اگر غور سے دیکھیں گے تو پتوں پر پیلے پیلے نشان سے بنے ہوئےنظر آئیں گے ۔ سیاہ کنگی میں گہرے بھورے رنگ کے بڑے سائز کے دھبے پتوں اور تنے پر بنتے ہیں۔ یہ بیماری اوس والے اور معتدل موسم یعنی بیس سے اکیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر شدت اختیار کر لیتی ہے اور پتے سوکھ جاتے ہیں۔

تدارک

گندم میں کنگی کی بیماری کے حملے سے بچاؤ کے لیئے   اپنے کھیت میں کنگی کے خلاف بہتر قوت مدافعت والی اقسام کاشت کریں۔ ر  قبے کے حساب سے اپنے کھیت میں ایک کے بجائے ایک سے زیادہ اقسام کاشت کریں۔  گندم کی فصل پر کنگی کا حملہ لیٹ کاشت ہونے والی فصل میں نسبتا" کم ہوتا ہے۔ اس لیئے جتنا  ممکن ہو فصل کی کاشت دیر   یعنی وسط دسمبر تک کریں۔  کھیت میں ضرورت سے زیادہ آبپاشی سے گریز کریں-