اکھیڑا کا مرض ایک پھپھوندی (Helminthosporium sativum) کی وجہ سے ہوتا ہے۔ گندم کا اکھیڑا پودوں پردو مرتبہ حملہ کرتا ہے۔ پہلا حملہ اگاؤ کے وقت اور دوسرا تیار پودوں پر فروری سے مارچ میں ہوتا ہے۔ پہلی صورت میں اگاؤ بہت کم ہوتا ہے جبکہ دوسری صورت میں گندم کی بالیاں یا تو دانوں سے بالکل محروم ہوجاتی ہیں یا پھر دانے چھوٹے رہ جاتے ہیں۔
تدارک
گندم کے اکھیڑے کی بیماری کے حملے سے بچاؤ کے لیئے فصل کے خس و خاشاک اکٹھے کر کے تلف کر یں اور تندرست بیج استعمال کریں۔ جہاں بیماری کا خطرہ ہو وہاں بوائی قدرے پچھیتی کریں ۔ خشک زمین میں بوائی کے فوراً پانی لگانے سے بیماری کم ہو جاتی ہے۔ بیج کو کاشت سے پہلے تجویز کردہ پھپھوندی کش زہرتھائیوفینیٹ میتھائل، ایزاوکسی سٹرابن + فلوڈی اوکسینل + میٹالکسل، ٹیبوکونازول + امیڈاکلوپرڈ ہدایت کے مطابق لگائیں۔










