سفوفی پھپھوندی کی بیماری میں پتوں کے اوپر والی سطح پر سفید دھبے بن جاتے ہیں۔ جوتیزی سے بڑھتے ہیں اور چند دنوں میں پتوں کی پوری سطح سفوف (پاؤڈر) سے ڈھکی ہوئی نظرآتی ہے- رفتہ رفتہ یہ دھبے شاخوں پراور پھر بالیوں پر نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں- اس حالت میں پودوں کے متاثرہ حصے بظاہر صحت مند نطر آتے ہیں لیکن بعد میں بھورے رنگ کے ہو کر خشک ہو جاتے ہیں- شدید حملے کی صورت میں پتے گر جاتے ہیں اور پودے مر جاتے ہیں- جب ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ اور درجہ حرارت ستائیس سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہو جائے تو اس بیماری کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں-
تدارک
گندم میں سفوفی پھپھوندی سے بچاؤ کے لیئے کھیت میں سفوفی پھپھوندی کے خلاف بہتر قوت مدافعت والی اقسام کاشت کریں- کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔ فصلوں کا ادل بدل اپنائیں۔ متاثرہ فصل کے پتے وغیرہ برداشت کے بعد جلا دیں۔ بیج کو کاشت سے پہلے تجویز کردہ پھپھوندی کش زہرتھائیوفینیٹ میتھائل، ایزاوکسی سٹرابن + فلوڈی اوکسینل + میٹالکسل، ٹیبوکونازول + امیڈاکلوپرڈ ہدایت کے مطابق لگائیں۔بیماری کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر تجویز کردہ زہر ہدایات کے مطابق استعمال کریں-










