گندم کی کھلی کانگیاری کی بیماری پھپھوندی(Ustilago tritici) کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کھلی کنگیاری سیاہ سفوفی خوشوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہے۔ ہوا کے ذریعے یہ سفوف خوشوں سے اڑ کر تندرست پودوں کی نوزائیدہ بالیوں پر گرتا ہے۔ اگلے سال بیماردانے بیج کے طور پراستعمال کرنے سے بیماری پیدا ہوجاتی ہے۔
تدارک
گندم کی فصل کو کھلی کانگیاری کے حملے سے بچانے کے لیئے بیج تندرست فصل سے رکھیں۔ مئی،جون میں بیج کوچار سے چھ گھنٹے پانی میں بھگو کر دھوپ میں اچھی طرح سکھا کر آئندہ فصل کے لئے محفوظ کر لیں۔ بیج کو کاشت سے پہلے تجویز کردہ پھپھوندی کش زہرتھائیوفینیٹ میتھائل، ایزاوکسی سٹرابن + فلوڈی اوکسینل + میٹالکسل، ٹیبوکونازول + امیڈاکلوپرڈ ہدایت کے مطابق لگائیں۔










