گندم کی جزوی کانگیاری کی بیماری ایک پھپھوندی (Tilletia indica) کی وجہ سے پھیلتی ہے- جزوی کانگیاری میں پودے کے چند شگوفے ، چند سٹے یا ہر سٹے میں سے چند دانے متاثر ہوتے ہیں- بیماری کا حملہ سٹوں کے نمودار ہونے کے بعد ہوتا ہے- اس بیماری کی وجہ سے بیج کا کچھ حصہ متاثر ہوتا ہے جبکہ باقی محفوظ رہتا ہے-
تدارک
گندم کی جزوی کانگیاری کی بیماری کے حملے سے بچاؤ کے لیئے اپنے کھیت میں کانگیاری کے خلاف بہتر قوت مدافعت والی اقسام کاشت کریں۔ بیج کو کاشت سے پہلے تجویز کردہ پھپھوندی کش زہرتھائیوفینیٹ میتھائل، ایزاوکسی سٹرابن + فلوڈی اوکسینل + میٹالکسل، ٹیبوکونازول + امیڈاکلوپرڈ ہدایت کے مطابق لگائیں۔










