برگی کا نگیاری کی بیماری پھپھوندی ((Urocystis tritici کی وجہ سے ہوتی ہے۔  کانگیاری کی علامات کاشت کے تقریباً چالیس روز بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ پتوں پر رگوں کے برابرمتوازی ابھری ہوئی دھاریاں نظر آتی ہیں۔ جن کے پھٹنے سے ان میں سے سیاہ رنگ کا سفوف ظاہر ہوتا ہے۔ متاثرہ پودے جھک جاتے ہیں اور بعد میں مر جاتے ہیں۔ بیماری سے آلودہ بیج یا بیماری والے کھیت میں کاشت کی وجہ سے یہ بیماری کھیت میں سال بہ سال جاری رہ سکتی ہے-

تدارک

گندم میں برگی کانگیاری سے بچاؤ کیلئے تندرست بیج استعمال کریں۔  بیج کو کاشت سے پہلے تجویز کردہ پھپھوندی کش زہرتھائیوفینیٹ میتھائل، ایزاوکسی سٹرابن + فلوڈی اوکسینل + میٹالکسل، ٹیبوکونازول + امیڈاکلوپرڈ ہدایت کے مطابق لگائیں۔ فصلوں کا ادل بدل اپنائیں۔ بیماری سے متاثرہ پودوں کو کھیت سے نکال دیں۔