گندم کی ممنی ایک نیما ٹوڈ (Anguina tritici) کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ممنی کی بیماری میں متاثرہ پودے چُڑ مُڑ ہو کر بد شکل ہو جاتے ہیں اور پودے کا رنگ قدرے زرد پڑ جاتا ہے۔ پودے کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے اوردانوں کی جگہ ہلکے قدرے سیاہ رنگ کے گول گول بیج بن جاتے ہیں جسے ممنی کہتے ہیں۔

تدارک

گندم کے بیج کو ممنی کے دانوں سے پاک کر لینے سے اس بیماری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ بیماری والے بیج کو علیحدہ کرنے کیلئے  سیڈ گریڈر استعمال کریں یا  پھر  بیج نمک کے 2 فیصد محلول میں بھگو دیں- ممنی کے دانے ہلکے ہونے کی وجہ سے تیرنے لگتے ہیں اور اس طرح انہیں بآسانی علیحدہ کیاجا سکتاہے۔