شناخت کی علامات

پھول، ٹینڈوں اور غنچوں میں سوراخ۔ متاثرہ ٹینڈے وقت سے پہلے گرنا۔ اندرونی نقصان، سنڈیاں ٹینڈوں میں موجود۔ روئی کا رنگ خراب ہونا۔

حملے کا وقت 

اپریل – مئی: ابتدائی حملہ شروع ہوتا ہے۔ جون – ستمبر: گرم اور مرطوب موسم میں شدید حملہ۔ اکتوبر – نومبر: باقی ماندہ ٹینڈوں پر دیر سے حملہ۔

کیمیائی کنٹرول

کپاس کے کھیت کے پاس بھنڈی  کی کاشت نہ کریں- حملہ شدہ کونپلوں کو کاٹ کر دبا دیں تاکہ ان میں موجود سنڈیاں تلف ہو جایئں-آخری چنائی کے بعد ہل چلا کر مڈھوں کو تلف کر دیں –  جنسی اور روشنی کے پھندے لگا کر پروانوں کو تلف کر دیں ۔پندرہ جولائی سے تیس  اگست کے دوران تمام گری ہوئی کونپلوں اور ڈوڈیوں کو اکٹھا کرکے زمین میں دبا دیں ۔چتکبری سنڈی کی آبادی معاشی نقصان کی حد  پر پہنچنے پرتجویزکردہ  زہر لیمڈاسائی ھیلوتھرن دو اعشاریہ پانچ ای سی تین سو تیس ملی لیٹر فی ایکڑ یا بائی فینتھرین دس ای سی دو سو پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ یا  کلواینٹرانیلی پرول  دو سو ایس سی  بحساب پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ ہدایات کے مطابق  سپرے کریں۔