شناخت کی علامات

کپاس کے ٹینڈوں میں چھوٹے سوراخ۔ قبل از وقت ٹینڈے کھلنا اور ریشے کا خراب معیار۔ ٹینڈوں کے اندر گلابی سنڈی کی موجودگی۔

حملے کا وقت

جولائی – نومبر: پھول سے ٹینڈے بننے کے دوران شدید حملہ۔

کیمیائی کنٹرول

کپاس کی آخری چنائی کے بعد پودوں پر موجود ان کھلے ٹینڈوں کو ختم کرنے کے لئے بھیڑ بکریاں چرنے کے لئے چھوڑ دیں ۔  اپریل سے نومبر تک  جنسی پھندے یا ڈیلٹا ٹریپ لگائیں اور کیپسول ہر 15 دن کے بعد تبدیل کریں -بیس ایکڑ کے بلاک میں چار جنسی پھندے لگائیں یعنی ہر پانچ ایکڑ میں ایک پھندا لگے گا۔ ہر صبح تمام پھندوں میں پروانوں کی تعداد معلوم کریں اور اس کی اوسط نکال لیں۔اگر کپاس کا رقبہ 50 ایکڑ سے ذیادہ ہو تو   کپاس پر ڈوڈیاں شروع ہوتے ہی پی بی روپ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے  اور سو دن تک اس کے کنٹرول کے لئے موثر رہتا ہے۔ 30 ستمبر کے بعد  فصل کو  پانی نہ لگائیں اور ۱۵  اگست کے بعد کھاد نہ دیں۔  گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے سفارش کردہ زہر

لیمڈاسائی ھیلوتھرن دو اعشاریہ پانچ ای سی تین سو تیس ملی لیٹر فی ایکڑ یا

ٹرائی ایزوفاس چالیس ای سی ہزار ملی لیٹر فی ایکڑ یا ڈیلٹامیتھرین + ٹرائی ایزوفاس چھتیس ای سی پانچ سو سے چھ سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا

گیماسائیہلوتھرن ساٹھ ای سی سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا

بائی فینتھرین دس ای سی دو سو پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ یا

سپینٹرام ایک سو بیس ایس سی اسی ملی لیٹر
فی ایکڑ استعمال کریں۔