آلو کی فصل کو سفید مکھی نقصان پہنچاتی ہے۔ سفید مکھی کا جسم پیلا جبکہ پر سفید ہوتے ہیں۔ مادہ پتوں کے نیچے انڈے دیتی ہے۔ سفید مکھی پتوں کی نچلی سطح سے رس چوس کر انکو کمزور کر دیتی ہے۔ متاثرہ پودے پیلے ہو جاتے ہیں۔ سفید مکھی میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتی ہے جس پر کالی پھپھوندی اگ آتی ہے جس سے ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے اور پودے کمزور ہو جاتے ہیں۔
آلو سفید مکھی تدارک
آلو کی فصل سے سفید مکھی اور چست تیلہ کے اجتماعی خاتمے کے لئے فلونیسامڈ پچاس ڈی ایف اسی گرام فی ایکڑ استعمال کی جاتی ہے۔

