جوؤں کے حملہ پتوں پر ہوتا ہے۔ حملہ کی صورت میں جوئیں پتوں سے رس چوستی ہیں جسکی وجہ سے پتوں پر ہلکے سبز سے لے کر سفیدی مائل دھبے بننا شروع ہو جاتے ہیں ۔ شدید حملے کی صورت میں سارا پتہ سفید رنگ کے ریشمی جالوں سے ڈھک جاتا ہے۔ پتے کناروں سے مڑ جاتے ہیں اور انکا رنگ بھورا ہو جاتا ہے۔ آلو میں جوؤں کا حملہ عموماً زیادہ اگیتی فصل پرہوتا ہے۔
آلوجوئیں یا مائٹس تدارک
آلو کی فصل کو جوؤں یا مائیٹس سے بچانے کے لئے ہیکسی تھیازوکس دس ڈبلیو پی دو سو ملی لٹر فی ایکڑ یا سپائرومیسی فن دو سو چالیس سو ملی لٹر فی ایکڑ یا کلورفیناپائرتین سو ساٹھ ایس سی سو ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کی جاتی ہیں۔








