آلو کی فصل پر اگاؤ کے فوراً بعد چست تیلہ کا حملہ ہوتا ہے۔ چست تیلہ تکون نما کیڑا ہے جس کے اگلے پروں پر دو سیاہ دھبے اور سر پر دو سیاہ داغ ہوتے ہیں۔ چست تیلہ کے بالغ اور بچے آلو کی فصل پر پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستے ہیں۔ جس کی وجہ سے پتوں کے کنارے اوپرکی طرف مڑ جاتے ہیں۔ پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں۔ چست تیلہ کا حملہ آلو کی پیداوار متاثر کرتا ہے۔

آلو چست تیلہ تدارک

آلو کی فصل کو چست تیلہ کے حملہ سے بچانے کے لئے امیڈاکلوپرڈ بیس ایس ایل اڑھائی سو ملی لٹر یا تھائیومیتھوکزم پچیس ڈبلیو ڈی جی پچیس گرام فی ایکڑ سپرے کریں ۔