آلو کی فصل پر چور کیڑے کا حملہ کافی نقصاندہ ثابت ہوتا ہے۔ چور کیڑا دن کے وقت پودوں کے نیچے زمین میں چھپا رہتا ہے اور رات کو باہر نکل کر آلو کے نئے پودوں کو زمین کے پاس سے کاٹتا ہے۔ یہ کیڑا فصل کو کھاتا کم اور نقصان زیادہ کرتا ہے۔جب پودے کے بالائی حصے ذرا سخت ہو جاتے ہیں اور نیچے آلو بن جاتے ہیں تب یہ سنڈیاں آلو کھانا شروع کر دیتی ہیں۔
آلو چور کیڑا تدارک
آلو کی فصل کو چور کیڑے سے بچانے کے لئے بائی فینتھرین دس ای سی دو سو ملی لٹر شام کے وقت سپرے کریں ۔







