آلو کی چتری یا ماتا مٹی سے پیدا ہونے والی پھپھوندی رائیزو کٹونیا کی وجہ سے پھیلتی ہے۔چتری کی بیماری میں آلو کی جلد پر سیاہ یا بھورے رنگ کے نشانات ظاہر ہوتے ہیں۔ اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے آلو کی جلد پر کالے یا بھورے رنگ کے نشان پڑ جاتے ہیں۔ چتری سے متاثرہ آلو کے بیج کا استعمال بھی بیماری پھیلنے کی اہم وجہ ۔ بیماری کی شدت سرد اور گیلے موسم میں بڑھ جاتی ہے۔ بیماری سے متاثرہ آلو بازار میں کم قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔

آلو کی چتری تدارک

آلو کی چتری یا ماتا سے بچانے کے لئے فلوٹولانل چار سو ایس سی یا پینفلوفن چوبیس ایف ایس پندرہ ملی لٹر فی سو کلو گرام بیج بجائی کے وقت استعمال کی جاتی ہیں۔آلو کے بیج پر زہر لگانے کے لئے سو کلو گرام آلو کی یکساں تہہ ایک پولیتھن شیٹ پر پھیلادی جاتی ہے۔ پھر پندرہ ملی لٹر زہر نصف لٹر پانی میں ملا کر بیج پر سپرے کر کے آلوؤں کو اچھی طرح ہلایا جاتا ہے اور خشک کرنے کے بعد کاشت کر لیا جاتا ہے۔