آلو لشکری سنڈی لشکری سنڈی کا پروانہ ہلکے بھورے اور سنڈی سبزی مائل بھورے یا کالے رنگ کی ہوتی ہے۔ لشکری سنڈی آلو کے پتوں کو اس طرح کھاتی ہے کہ صرف رگیں باقی رہ جاتی ہیں۔ لشکری سنڈی آلو کے ایک کھیت سے دوسرے کھیت میں لشکر کی صورت میں حملہ آور ہوتی ہے۔
آلو لشکری سنڈی تدارک
آلو کی فصل کو لشکری سنڈی سے بچانے کے لئے لیوفینوران پانچ ای سی دوسو ملی لٹر فی ایکڑ یا فلوبینڈامائڈ چار سو اسی ایس سی بیس تا پچیس گرام فی ایکڑ یا میتھوزائیفیناسائڈ دو سو چالیس ایس سی دو سو ملی لٹر فی ایکڑ یا ایمامیکٹن اورلیوفینوران کا مجموعہ دو سو ملی لٹر فی ایکڑ یا انکے متبادل زہریں سپرے کریں ۔









