متاثرہ فصلیں

پیاز، لہسن، سبزیات، اجناس

علامات

تھرپس ایک انتہائی نقصاندہ کیڑا ہے۔ یہ پیاز ولہسن کودیگر سبزیات کی نسبت زیادہ نقصان پہچناتا ہے۔  تھرپس سیاہ اور بھورے رنگ کے لمبوترے کیڑے ھوتے ھیں۔ جنکی لمبائی تقریباً ایک ملی میٹرھوتی ہے۔ بالغ اور بچے مشابہہ ہوتے ہیں۔ بالغ نر بے پر جبکہ بالغ مادہ پر لمبے، نوکیلے اور پٹی جیسے بال ہوتے ہیں۔ تھرپس کیڑوں کے بچے اور بالغ  دونوں ہی پودوں پر حملہ کرتے ہیں۔ مادہ پتوں میں سوراخ کرکے انڈے دیتی ہے۔ تھرپس رس چوس کر پتوں کی شکل خراب کردیتے ہیں اور پتوں کے کنارے اکڑ کر نیچے کی طرف جھک جاتے ہیں۔ پتوں کی نچلی سطح پھرپس کے فضلے کی وجہ سے چمکدار نظر آتی ہے۔

تدارک

جڑی بوٹیوں کو پھول کے آنے سے پہلے ختم کریں۔ تھرپس کے حملہ کی صورت میں فصل اورمشورہ کے مطابق مندرجہ ذیل کیڑے مار زہروں میں سے موافق زہر اس طرح سپرے کریں کہ پودے کا ہر ہر حصہ اچھی طرح بھیگ جائے۔

  • کلورفیناپائیر پلس ڈائینوٹی فیوران بحساب ایک سو پچاس گرام فی ایکڑ۔ 
  • کلوروفیناپائر تیس پلس ڈائینوفیوران تیرہ فیصد بحساب ایک سو پچاس گرام فی ایکڑ۔
  • ۔ امیڈا پلس فیپرونل بحساب پینسٹھ گرام فی ایکڑ 
  • گیماسائی ہیلو تھرین بحساب سو ملی لٹر فی ایکٹر۔ 
  • ڈائی میھتوایٹ بحساب چار سو ملی لیٹر فی ایکڑ۔ 
  • کلورفینا پائر بحساب دو سو ملی لیٹر فی ایکڑ۔ 
  • سپفورام بحساب پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ۔ 
  • کلوروفینا پائیر پلس فین پائی رو کسی میٹ بحساب دو سو ملی لیٹر فی ایکڑ۔
  • ایسی فیٹ بحساب تین سو گرام فی ایکڑ۔
  • میتھومل بحساب تین سو گرام فی ایکڑ۔