مولی پر سست تیلہ کا حملہ بیج والی فصل پر ذیادہ شدت سے ہوتا ہے۔ سست تیلے کے بالغ کیڑے اور بچے پتوں کو نچلی سطح ، پھولوں ، نرم ٹہنیوں اور نئی پھوٹی ہوئی کونپلوں سے رس چوس کر پودوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ اپنے جسم سے ایک مادہ خارج کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے پتوں پر سیاہ الی لگ جاتی  ہے اور پودوں کا ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

تدارک

سست تیلہ کے دشمن کیڑوں مثلاً لیڈی برڈ بیٹل، کرائی سوپرلا کی افزائش کرنے  اور پاور سپریر کے ساتھ پریشر سے پانی کا سپرے کرنے سے سست تیلہ پر قابو پایا  جاسکتا  ہے۔  حملہ کی صورت میں ایسٹامپرڈ بیس ایس پی ایک سو پچیس گرام یا  امیڈاکلوپرڈ دو سو ایس ایل  دو سو پچاس ملی لیٹر سو لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔