پودینے پر گرم اور مرطوب موسم میں پتوں کےجھلساؤ کی بیماری کا حملہ ہوتا ہے۔ کیاریوں میں کاشتہ پودینہ کو اس بیماری سے کافی نقصان پہنچتا ہے۔ پتوں کی نچلی سطح پر ہم مرکز دھبے نمودار ہوتے ہیں جو بعد میں پتوں کی بالائی سطح پر بھی نمودار ہوتے ہیں۔ پودوں کے پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں۔بیماری کی شدت میں پورے پودے پر دھبے ظاہر ہوتے ہیں اور پودے جھلسے ہوئے نظرآتے ہیں۔ بیس سے تیس ڈگری درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کی وجہ سے بیماری زیادہ پھیلتی ہے۔
پودینہ پتوں کاجھلساؤ تدارک
پودینے کو جھلساؤ کی بیماری سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ پودینہ کی کاشت اڑھائی فٹ موٹی کھیلیوں کر کناروں پر کی جائے تاکہ بارش کا پانی کھیت سے نکالا جا سکے۔ اسکے علاوہ جھلساؤ سے بچاؤ کے لئے جولائی یا اگست کے دوران دو کلوگرام سلفر اسی ڈبلیو جی یوریا کھاد کے ساتھ ملا کر کھالیوں میں ڈال کر آبپاشی کر دی جاتی ہے۔
Reference
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"







