پودینے کی فصل پر فروری مارچ میں سست تیلہ کا شدید حملہ ہوتا ہے۔ سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا ہے۔ اور اپنے جسم سے ایک مادہ خارج کرتا ہے جسکی وجہ سے پتوں پر الی لگ جاتی ہے اور پتوں کا ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ کم درجہ حرارت اور ہوا میں نمی سست تیلہ کے پودینہ کی فصل پر حملہ کی وجہ بنتی ہے۔ یہ کیڑا وائرسی بیماری پھیلاتا ہے۔ شدید حملے کی صورت میں فصل کالی نظرآتی ہے۔
پودینہ سست تیلہ تدارک
پودینے کی فصل کو سست تیلہ سے بچانے کے لئے امیڈاکلوپرڈ دو سو ایس ایل اڑھائی سو ملی لٹر یا تھائیومیتھوکزم پچیس ڈبلیو جی چوبیس گرام فی ایکڑ سپرے کی جاتی ہے۔
Reference
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"

