پودینے کی فصل پر اپریل مئی کے گرم موسم میں امریکن سنڈی کا حملہ ہوتا ہے۔ امریکن سنڈیاں پودینے کے پتوں پر حملہ کرتی ہیں۔ سنڈی کا رنگ ہلکہ بھورا ہوتا ہے۔ سر موٹا اور بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ مکمل بڑھوتری کے بعد یہ سنڈی زردی مائل یا سبز رنگ کی ہو جاتی ہے۔ گرم اور بارشی موسم میں اسکا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔سنڈیاں پودینے کے پتوں پر انڈے دیتی ہیں۔

پودینہ امریکن سنڈی تدارک

پودینے کی فصل کو امریکن سنڈی سے بچانے کے لئے فلوبینڈامائڈ اڑھتالیس ایس سی پچاس ملی لٹر یا سپن ٹورام ایک سو بیس ایس سی سو تا ایک سو بیس ملی لٹر سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کی جاتی ہے۔

Reference

http://www.agripunjab.gov.pk/

Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"