گوبھی میں پھول گلنے کی بیماری کے آغاز میں پتوں کی نچلی سطح پر نمدار نوکیلے اور پیلے دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ دھبے بعد میں گہرے بھرے رنگ کے ہوجاتے ہیں اور تیزی سے پھیل کر پورے پودے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ تمام پتے سوکھ جاتے ہیں اور پودا مرجھا جاتا ہے۔ اگر بیماری کا حملہ گوبھی کی فصل کے برداشت کے قریب ہو تو پھول اور پتوں میں سیاہ دھبے بن جاتے ہیں۔ گلاؤ کی بیماری اسی فیصد سے زیادہ نمی اور ابرآلود موسم میں تیزی سے پھیلتی ہے۔
تدارک
بیج کو بوائی سے قبل پھپھوند کش زہر تھائیوفینیٹ میتھائل دو گرام فی کلو گرام بیج یا فوسٹائل ایلومینیم دو گرام فی کلو گرام بیج لگا کر کاشت کریں۔ پودے سے پودے کا فاصلہ تجویز کردہ رکھیں۔ زیادہ قریب پودے لگانے سے نمی بڑھ جاتی ہے اوربیماری کا حملہ شدید ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بیماری کی صورت میں پھپھوند کش زہروں فوسٹائل ایلومینیم اسی ڈبلیو پی بحساب اڑھائی سو گرام فی ایکٹر یا پروپی نب ستر ڈبلیو پی پانچ سو گرام فی ایکٹر یا تھائیوفینیٹ میتھائل تیس ڈبلیو پی ایک سو پچاس گرام فی ایکٹر فی ایکٹر کا سپرے کریں۔
