گوبھی کی کبڑی سنڈی کئی سبزیوں اور فصلات پر حملہ کرتی ہے۔ اس کے پروانے رات کے وقت زیادہ متحرک ہوتےہیں۔ سنڈیاں پتے کاٹ کرکھاتی ہیں اور ان میں سوراخ بنا دیتی ہے۔ جس سے فصل کو نقصان پہنچتا ہے۔ موسم بہارمیں گوبھی کی کبڑی سنڈی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے ۔
تدارک
پروانوں کی تلفی کے روشنی کے پھندے لگائیں ۔چھوٹے پلاٹوں میں سنڈیوں کو ہاتھ سے پکڑ کرتلف کریں۔ حملہ کی صورت میں فلوبینڈامائڈ اڑتالیس ایس سی بحساب پچاس ملی لیٹر فی ایکٹر کلورینٹرانیلی پرول بیس ایس سی بحساب پچاس ملی لیٹر فی ایکٹر کلورینٹرانیلی پرول + تھائیومیتھوکزم سو ایس سی بحساب اسی ملی لیٹر فی ایکٹر یا سپائنیٹورام ایک سو بیس ایس سی سو سے ایک سو بیس ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔
