گاجر کی بیج والی فصل پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ اپریل مئی میں ہوتا ہے۔ گاجر کے پتوں کی نچلی سطح پر گول گول دھبے نمودار ہوتے ہیں جن میں سفید سفوف موجود ہوتا ہے۔ شدید حملہ کی صورت میں پتے بھورے ہو کر مرجھا جاتے ہیں اور گاجر کا ذائقہ بھی خراب ہوتا ہے۔ بیس سے پچیس سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور فضا میں پچاس فیصد سے کم نمی ہو تو بیماری کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے

تدارک:

گاجر کی بیج والی فصل کو سفوفی پھپھوندی سے بچانے کے لئے بیماری کے آثار ظاہر ہونے پر

  • ڈائی فینوکونازول اڑھائی سو ای سی سو ملی لٹر
  • پینکونازول سو ای سی - سو ملی لٹر
  • ٹیبوکونازول پلس فلوٹریفول تیس ایس سی۔ دو سو ملی لٹر 
  • ٹیبوکونازول پلس ٹرائی فلوکسی پچھتر ڈبلیو جی۔ پینسٹھ گرام 
  •  بسمرتھیازول بیس ڈبلیو پئ- اڑھائی سو گرام یا  سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کیا جاتا ہے۔
     

Reference: www.agripunjab.gov.pk, Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"