گاجر پھٹنے کی بیماری:
گاجر کی فصل میں گاجر پھٹنے کی بیماری جراثیم کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ یہ کھاد، پانی یا موسمی تغیرات کی وجہ سے ہوتی ہے۔ زمینی نمی کا اچانک کم یا زیادہ ہو جانا گاجر پھٹنے کا باعث بنتا ہے۔ زیادہ سوکا لگانے کے بعد آبپاشی کرنے سے بھی گاجر پھٹ جاتی ہے۔ نائٹروجن کے زیادہ استعمال اور پوٹاش کی کمی کے باعث بھی گاجر پھٹ جاتی ہے۔
انسداد:
گاجر کی فصل میں زیادہ سوکا لگنے سے پہلے پہلے آبپاشی کی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ گاجر کی بہتر پیداوار کے لئے نائٹروجن اور پوٹاش ملا کر استعمال کی جاتی ہے
Reference: www.agripunjab.gov.pk, Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"
