گاجر کی بیج والی فصل پر فروری کے دوران ست تیلہ کا حملہ ہوتا ہے۔ سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوس کر فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ سست تیلہ اپنے جسم سے ایک میٹھا مادہ خارج کرتاہےجسکی وجہ سے پتوں پر سیاہ الی لگ جاتی ہے اور پودوں کا ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ یہ کیڑا عام طور پر وائرسی بیماریاں پھیلاتا ہے۔
فصلوں پر سست تیلہ کے حملے کی اسکاؤٹنگ کے لئے کھیت میں تقریباً 5 فٹ کی اونچائی پر پیلے رنگ کی ٹرے بانس یا کسی سہارے کی مدد سے لگا دیں ۔ ٹرے میں پانی بھریں اور ہر چوبیس گھنٹے بعد پانی میں بالغ تیلے دیکھیں۔ جیسے جیسے حملہ شدید ہوتا ہے، ویسے پانی میں تیلوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے.اسی طرح فیرومون ٹریپس کو بھی اسکوٹنگ کے مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تدارک:
گاجر کی فصل کو سست تیلہ سے بچانے کے لئے
- امیڈاکلوپرڈ دوسو ایس ایل دو سو ملی لٹر یا
- اسیٹامیپرڈ بیس ایس پی ایک سو پچیس گرام یا
انکے متبادل زہریں پانی میں ملا کر سپرے کریں
Reference: www.agripunjab.gov.pk, Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"




