گاجر کی فصل پر لشکری سنڈی گروہ در گروہ حملہ کرتی ہے۔ یہ سنڈیاں پتوں کے سبز حصے کو کھا جاتی ہیں اور پتوں کی صرف رگیں ہی باقی رہ جاتی ہیں۔ اسکے پروانے سفید اور خاکتری یا زردی مائل ہوتے ہیں اور اگلے حصے پر بھورے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ یہ سنڈیاں ایک کھیت سے دوسرے کھیت میں منتقل ہوتی ہیں۔
تدارک:
گاجر کی فصل کو لشکری سنڈی سے بچانے کے لئے اگر سنڈی چھوٹی ہو تو ایمامیکٹن استعمال کی جاتی ہے۔
لشکری سنڈیاں اگر بڑی ہوں تو اس سے بچاؤ کے لئے
- میتھوزائیفیناسائڈ ایک سو بیس ای سی۔ دوسو ملی لٹر یا
- لیوفینوران پچاس ای سی۔ دو سو ملی لٹر پانی میں ملا کر سپرےکریں
Reference: www.agripunjab.gov.pk, Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"
